انگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے فیصلے اور کانپور میں ہوئے ریل
حادثے پر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عام لوگوں کی
کوئی پرواہ نہیں ہے اور اس کی تمام پالیسیاں چند لوگوں کو ذہن
میں رکھ کر
طے کی جا رہی ہیں۔مسٹر گاندھی نے آج یہاں پارلیمنٹ احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا وزیر اعظم
نریندر مودی نے بغیر کسی تیاری کے نوٹ بندی جیسا اہم فیصلہ کر لیا۔ایک بار نہیں سوچا کہ اس کا عام آدمی پر کیا اثر ہوگا۔